بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق يمنی سركاری خبر رساں ايجنسی "سبا" نے لكھا ہے كہ " الصالح" مسجد اور قرآنی كالج كے افتتاحی پروگرام میں "oic" كے جنرل سيكرٹری "اكمل الدين احسان اوغلو" يمن كے صدر مملكت " علی عبدا ۔ ۔ ۔ صالح" شيخ الازہر"سيد محمد طنطاوی" مفتی مصر "علی جمعہ" سعودی عرب كے وزير اوقاف،" صالح بن عبد العزيز آل الشيخ" اور چند دوسرے دنيائے اسلام كے دانشور شريك ہوں گے ۔ يمن كی وزارت اوقاف كے ترجمان " حسن الشيخ' نے كہا ہے كہ مسجد اور قرآنی كالج كی افتتاحی تقريب كے ساتھ ساتھ عالمی عناوين پر بھی تقارير ہوں گی جن میں مسلمانوں كی زندگی میں مساجد كے تاريخی ، ثقافتی اور دينی كردار ' پر روشنی ڈالی جائے گی ، ايرانی صدر كے مشير مہدی مصطفوی بھی ايك اعلی سطحی وفد كے ہمراہ يمن روانہ ہو چكے ہیں تاكہ اس افتتاحی تقريب میںشريك ہو سكیں ۔
323467