بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق" مصری میڈيا اور يونين " سائٹ نے لكھا ہے كہ عراقی انتظامیہ نے گذشتہ روز " الفردوس " چوك كی طرف جانے والے تمام راستوں پر سخت حفاظتی انتظامات كئے تھے تاكہ نمازيوں كے لئے ممكنہ تحفظ فراہم كيا جا سكے۔دوسری طرف عراقی شيعہ اور اہل سنت كی ايك تعداد نے عراقی پرچم اور بينرز اٹھا كر اس الفردوس چوك میں اجتماع كيا اور امريكی فوجيوں كے ہاتھوں گرفتار عراقيوں كی تصاوير اٹھا كر احتجاج كيا ۔