بغداد میں شيعہ اور اہل سنت كی مشتركہ نماز

IQNA

بغداد میں شيعہ اور اہل سنت كی مشتركہ نماز

بين الاقوامی گروپ:عراق كے شيعہ اور اہل سنت نے بغداد كے "الفردوس" چوك میں مل كر نمازبا جماعت ادا كی اور بغداد واشنگٹن معاہدے كی مخالفت كا اعلان كيا ہے ۔


بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق" مصری میڈيا اور يونين " سائٹ نے لكھا ہے كہ عراقی انتظامیہ نے گذشتہ روز " الفردوس " چوك كی طرف جانے والے تمام راستوں پر سخت حفاظتی انتظامات كئے تھے تاكہ نمازيوں كے لئے ممكنہ تحفظ فراہم كيا جا سكے۔دوسری طرف عراقی شيعہ اور اہل سنت كی ايك تعداد نے عراقی پرچم اور بينرز اٹھا كر اس الفردوس چوك میں اجتماع كيا اور امريكی فوجيوں كے ہاتھوں گرفتار عراقيوں كی تصاوير اٹھا كر احتجاج كيا ۔
اس مشتركہ نماز كے شركاء نے ايك بيانیہ می عراقی پارلمينٹ كے ممبران سے اپيل كی كہ وہ بغداد وواشنگٹن معاہدے كو تسليم نہ كریں ۔ اس مشتركہ نماز كا اہتمام عراقی شيعہ راہمنا مقتدیٰ الصدركی اپيل پر كيا گيا تھا ۔
اس سے پہلے بھی شيعہ مراجع تقليد آيت ا۔ ۔ سيد محمد حسين فضل ا۔ ۔ ۔، آيت ا۔ ۔ ۔ سيد كاظم حائری، آيت ا۔ ۔ ۔ سيد محمد تقی مدرسی مخالفت كر چكے ہیں جب كہ آيت ا۔ ۔ ۔ سيد علی سيستانی نے اس معاہدے كو اتحادی فوجوں كے انخلاء اور پارلمينٹ كی موافقت سے مشروط كيا تھا ۔
323515