ڈنمارك میں "اسلام سے آشنائی " پر اسٹيج شو

IQNA

ڈنمارك میں "اسلام سے آشنائی " پر اسٹيج شو

بين الاقوامی گروپ: اسلامی عقائد اور اسلامی تہذيب سے آشنائی پر ڈنمارك كے مختلف شہروں میں ايرانی ہنر مندوں نے اسٹيج شو منعقد كيا ہے ۔


بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق سعودی "اخبار الوطن " نے لكھا ہے كہ اس اسٹيج شو میں ۱۶ ہنر مند شريك ہیںجن كا تعلق فلسطين ، مراكش ، ايران ، تركی اور سوریہ سے ہے ، اور اس كا عنوان تہذيب اسلامی اور اسلامی عقائد اور دہشت گردی كی مخالفت ہے ۔ یہ اسٹيج شو ڈنمارك كے مختلف شہروں میں نمائش كيا جا رہا ہے ، اس نمائش كا مقصد ڈنمارك كے عوام كو اسلام كے حقيقی چہرے سے آشناكرنا نيز مختلف تہذيبوں كے مابين قرابت ، اور اسلام اور مسلمان پر لگائے جانے والے الزامات كا جواب اور مسئلہ حجاب كی وضاحت ہے ۔
مسلمان ہنر مندوں كے اس اسٹيج شو میں پوری كوشش رہےگی كہ وہ ڈنماركی عوام كو یہ سمجھا سكیں كہ مسلمان خدا وند متعال اور تمام انبيائے الٰہی پر ايمان ركھتے ہیں اور دہشت گردی اور شدت پسندی كی بھر پور مذمت كرتے ہیں۔
323535