افغانی جيلوں میں قيد مسلمانوں پر امريكيوں كا ظلم و ستم

IQNA

افغانی جيلوں میں قيد مسلمانوں پر امريكيوں كا ظلم و ستم

سماجی گروپ: ايك مسلمان برطانوی صحافی نے افغانستان میں مسلمانوں پركئے جانے والے امريكی مظالم كی مذمت كرتےہوئے كہا ہے كہ اس ملك كی جيلوں میں قيد مسلمانوں پر ظلم و تشدد ابھی تك جاری ہے ۔


بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق برطانوی اخبار نويس "ايون ریڈلی" جن كا اسلامی نام "مريم" ہے انھوں نے پاكستان میں تقرير كرتے ہوئے ان خواتين كی رہائی كا مطالبہ كيا جو امريكہ كے ہاتھوں گرفتار ہوئی ہیں اور كہا كہ ۶۵۰ افغانی مسلمان خواتين امريكيوں كے ہاتھوں افغانستان كی جيلوں میں ٹارچر كی جارہی ہیں ۔ انھوں نے كہا كہ كئی مسلمان خواتين امريكی فوجيوں كے ہاتھوں گرفتار ہوئی ہیں اور ہم اس ظلم پر خاموش نہیں رہ سكتے ۔ اس برطانوی خاتون نے افغانستان میں غير قانونی طريقے سے مختلف افراد كو گرفتاركرنے اور۱۵۰ پاكستانی بچوں كو ايك يتيم خانے میں بند كر نے پر شديد مذمت كی ہے ، انھوں نے مسلمانوں كو اتحاد كی دعوت ديتے ہوئے كہا كہ امريكيوں كو پاكستانی اور افغانی عوام كے اتحاد سے بہت خطرہ ہے ۔
323276