بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق آسيسكو كے ترجمان نے كہا ہے كہ اس اجلاس كا انعقاد آذربائيجان اور يورپين يونين كے با ہمی تعاون سے كيا جا رہا ہے ،اس اجلاس میںجن ممالك كے وزرائے ثقافت شركت كررہے ہیں ان میں اردن ، ،امارات ، قازقستان ، سعودی عرب، تركمنستان، كرغستان، تاجكستان ، مصر، ليبيا ، مراكش ، قطر ، ملائشيا، سينيگال ، اور تيونس شامل ہیں اس اجلاس كے شركاء تہذيبوں كے مابين گفتگو ، عالمی اقدار كی مقامی تہذيب پر اثرات ، ثقافتی سياست ، ثقافتی ميراث اور تہذيبوں كے مابين گفتگو پر تبادلہ خيال كریں گے ۔
323427