بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا)نے "شعبہ تہران " سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی كہ جرمنی كی وزارت داخلہ كے ترجمان نے اعلان كيا ہے كہ جرمنی میں " المنار" ٹی وی چينل كی نشريات پر پابندی عائد كر دی گئی ہے ۔
جرمنی كی وزارت داخلہ كے ترجمان نے اس پابندی كے بارے میں تفصيلات نہیں بتائیں ۔
ياد رہے كہ المنار ٹی وی چينل حزب اللہ لبنان سے وابستہ ہے اور امريكہ حزب اللہ لبنان كو ( جو كہ غاصب اسرائيل كے خلاف بر سر پيكار ايك اہم تنظيم ہے كو دہشت گرد تنظيم قرار دے چكا ہے ۔
324681