بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق سعودی اخبار" الوطن " نے لكھا ہے كہ اس تقريب میں جامع مسجد پيرس كے زير نگرانی كام كرنے والے 'الغزالی " اسلامك سنٹر كے پہلے ۴۰ افراد نے فارغ التحصيل ہونے پر اسناد حاصل كیں اور ائمہ جماعت كے فرائض كی ادائيگی كے لئے مستعد قرار پائے ان افراد میں تين خواتين بھی شامل ہیں ان افراد نے "الغزالی سنٹر سے علوم اسلامی كی تعليم كے حصول كے علاوہ پيرس كے كیھتولك ادارہ سےبھی فرائض كے عدالتی اور لاء قوانين سے آشنائی حاصل كی ہے ، اسی تقريب میں كچھ طلباء نے اسلامی تبليغ كی سند بھی حاصل كی جن میں ۹ خواتين بھی شامل ہیں فرانسيسی وزارت داخلہ كے اعداد و شمار كے مطابق اس وقت فرانس میں ۲۰۰۰ كے قريب ائمہ جماعت مصروف عمل ہیں جن میں سے نصف تعداد فرانسيسی زبان سے آشنا ہے اور ۲۰ فی صد كا تعلق فرانس سے ہی ہے ۔
فرانس میں ۱۸۹۰ مساجد موجود ہیں اور مسلمان آبادی كی تعداد پانچ ملين كے قريب ہے اور اس ملك كا عيسائيت كے بعد دوسرادين اسلام ہے ۔
324374