ايران میں پرنٹ میڈيا فسٹيول میں پہلے امريكی اخبار "بوسٹن گلوب "كی شركت

IQNA

ايران میں پرنٹ میڈيا فسٹيول میں پہلے امريكی اخبار "بوسٹن گلوب "كی شركت

بين الاقوامی گروپ: تہران میں منعقد ہونے والے پندرہویں ذرائع ابلاغ فسٹيول میں پہلی بار امريكی روزنامہ " بوسٹن گلوب" نے شركت كی ہے ۔



بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ذرائع ابلاغ كے پندرہویں عالمی فسٹيول كا انعقاد تہران كے مصلی میں كيا گيا جس میں ايشيا اور يورپ كے ۲۴ ممالك كے ۱۵ اصلی اور ۲۴ الحاقی ذرائع ابلاغ نے شركت كی ہےجن ممالك كے ذرائع ابلاغ اس فسٹبول میں شريك ہوئے ان میں آلبانیہ ،امريكہ ، جرمنی ،پاكستان ، فلسطين ، لبنان ، جاپان ، چين ، افغانستان ،آرمينيا، ویٹنام ، آذربائيجان، تركی ، مصر ، مراكش، روس، انڈونيشيا ، عراق ، ہندوستان ، يمن، تاجكستان ، ملائشيا اور فرانس شامل ہیں ، امريكہ كے ۱۲۵ سالہ قديمی اخبار بوسٹن گلوب كے خارجی امور كے خبر نگار " فرح اسٹگمن "نے كہا ہے كہ اسلامی ممالك نے اديان كے مابين گفتگو كے سلسلے كا آغاز كر كے نئی حركت شروع كی ہے جس سے اسلامی تعليمات سے دنيا كو آشنا كيا جا سكتا ہے ،
انھوں نے مزيد كہا كہ اسلامی ذرائع ابلاغ كے مابين وحدت اور ہم آہنگی ايجاد كرنے كے لئے ضروری ہے ہے كہ چند زبانوں پر مشتمل ذرائع ابلاغ شروع كئے جائیں جس سے اديان كے مابين تبادلہ خيال میں بھی مدد ملے گی ۔
324580