يورپ كی دين سے دوری كا مقابلہ كرنے كا بہترين راستہ میڈيا ہے

IQNA

يورپ كی دين سے دوری كا مقابلہ كرنے كا بہترين راستہ میڈيا ہے

بين الاقوامی گروپ: اسلامی میڈيا كو قوی كركےاوراس كی صلاحيتوں كو بڑھا كر مغربی ذرائع ابلاغ كی اسلام كے خلاف يلغار كامقابلہ كيا جا سكتا ہے ۔


افغانی خبر رساں ايجنسی ''صدائے افغانستان " كے مبلغ اور سر پرست سيد احمد موسوی " نے بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا)كے عالمی شعبہ سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اگر دشمن نے مسلمان خاندانوں سے اسلامی اقداركوختم كرنے كی ٹھان لی ہے تو ہمارے لئے ضروری ہے كہ ہم میڈيا،اتحاد اور اسلامی ذرائع ابلاغ كی صلاحيتوں كو بڑھا كر مغربی ذرائع ابلاغ كے اسلام كے خلاف پروپيگنڈے كا مقابلہ كریں ۔
موسوی نے كہا كہ اسلام نہ تنہا صلح كا دين ہے بلكہ ايسا دين ہے جو عصری تقاضوں كے مطابق ہے اور اسلامی ذرائع ابلاغ كی ذمہ داری ہے كہ صحيح اسلامی تعليمات كو مسلمانوں اور غير مسلموں میں عام كرنے كے ساتھ ساتھ یہ بھی دنيا كو باور كروانا ہے كہ اسلام صلح پسند اور مسالميت آميز دين ہے ۔
انھوں نے كہا ہے كہ اسلامی ذرائع ابلاغ كا كر دار مغربی میڈيا كی اسلام كے خلاف پروپيگنڈےكے مقابلے میں اچھا نہیں رہا جب كہ مغربی میڈيا نے اپنا پروپيگنڈا انتہائی آگاہی كے ساتھ اور با مقصد طريقے سے انجام ديا ہے ۔
موسوی نے مزيد كہا كہ اسلام فطری دين ہے اور اگر انسان كا دل زنگ آلود نہ ہو تو وہ قدرتی طور پر دين اسلام كی تعليمات كے سامنے سر تسليم خم ہو جاتا ہے ۔ انھوں نے كہا كہ تاريخی حقائق اس بات كے شاہد ہیں كہ جہاں بھی اسلامی تعليمات ہوتی ہیںوہاں انسانوں نے ترقی كی اور ايسا تمدن ايجاد كياجو دنيا كے تمام تمدنوں اور تہذيبوں سے بالاتر ہے ۔
324407