مفتی سوریہ نے عالمی امن و امان كے قيام پر زور ديا

IQNA

مفتی سوریہ نے عالمی امن و امان كے قيام پر زور ديا

سياسی وسماجی گروپ: مفتی سوریہ " احمد بدر الدين حسون" نے ملت فلسطين كے اسرائيل كےمخاصمانہ رویے كا حوالہ ديتے ہوئے عالمی امن و امان كے قيام پر زور ديا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے سوریہ كی خبررساں ايجنسی " سانا" كا حوالے ديتےہوئے رپورٹ دی ہے مفتی سوریہ " احمد بدرالدين حسون" نے رومانیہ كی يونيورسٹی میں شعبہ الہيات كے انچارج " ارينيوبوبا" سے ملاقات میںكہا ہے كہ اسرائيل نے فلسطين كی ملت مظلوم پر بہت زيادہ مظالم ڈھائے ہیں اور جو كوئی بھی اس مقدس سرزمين ( جو كہ حضرت عيسی علیہ السلام ) كی جائے پيدائش بھی ہے )میں آتا ہے وہ ان مظالم كا اعتراف كرتا ہے۔ انھوں نے اس ملاقات میں عالمی امن و امان كے قيام كے لیے مختلف مذاہب اور تہذيبوں كے درميان گفتگو كی ضرورت پر بھی زور ديا ہے۔ مفتی سوریہ نے وضاحت كی كہ سوریہ میں قومی وحدت پائی جاتی ہے۔ اور ميرا ملك ملت مظلوم فلسطين كی حمايت كرتا رہے گا۔
325753