لبنان كے اسلامی جمہوریہ ايران كےساتھ روحانی، ثقافتی اور مذہبی رشتے ہیں

IQNA

لبنان كے اسلامی جمہوریہ ايران كےساتھ روحانی، ثقافتی اور مذہبی رشتے ہیں

سياسی و سماجی گروپ: لبنان كی مجلس اعلی كے نائب صدر نے كہا ہے لبنان كےاسلامی جمہوریہ ايران كےساتھ روحانی،ثقافتی اور مذہبی تعلقات ہیں۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نےلبنان كےروزنامہ " المستقبل" كےحوالے سے رپورٹ دی ہے كہ لبنان كی مجلس اعلی كےنائب صدر " شيخ عبدالامير وبلان" نےلبنان كےصدر " ميشل سليمانی" كے ايران كے دورے كے حوالے سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ ايران ہمارا ہمسایہ اور دوست ملك ہے اور ايران كےلبنان كےمسلمانوں اور عيسائيوں سے دوستانہ تعلقات ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ ايران اور لبنان كی دوستی بہت پرانی ہے اور دونوں ممالك كے آپس میں روحانی، مذہبی اور ثقافتی رشتے ہیں۔ ياد رہے كہ ۲۴ نومبر ۲۰۰۸ كو لبنان كے صدر "ميشل سليمانی" ايك بلند پایہ وفد كے ہمراہ ايران پہنچے ہیں۔ وہ اس دورے میں ايرانی حكام كے ساتھ لبنان ، فلسطين اور دنيا كے حالات پر تبادلہ خيال كریں گے۔
325583