بين الاقوامی قرآنی خبررساںايجنسی " ايكنا" نے قطركی سركاری نيوز ايجنسی " سانا" سے نقل كيا ہے كہ شام كے صدر كےعلاوہ بہت ساری ديگر عربی ، و غير عربی شخصيات بھی اس ميوزيم كو ديكھنے كےلیے قطر آئے ہوئے ہیں۔ اسلامی ہنر ميوزيم مشرق و سطی كا سب سے بڑا ميوزيم ہے یہ ۱۴۰۰ سال كے دوران خلاقيت ثقافت اسلامی پر مشتمل ہے اور اس كا مقصد دنيا میں اسلامی ہنر كا تعارف اور تمام قيمتی آثار كےذريعے نمائش كرنا ہے اس لحاظ سے یہ ميوزيم صدر اسلام سےليكر آج تك اسلام كے تعارف كی بہترين جگہ ہے۔ یہ ميوزيم ايك خليج فارس كے ايك مصنوعی جزيرے پر بنايا گيا ہے۔ اس كے پانچ فلور ہیں اور دو طبقے تعليم كے ساتھ مختص ہیں۔ اس ميوزيم كے مين ہال میں نفيس كتابیں خطی نسخے، پراسيك ، كاشما، جواہرات شيشہ ، لكڑی كا كام اور مسلم ممالك كے ہنر مندوں كے دوسرے آثار ركھے گئے ہیں۔
325679