بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے لبنان كے روزنامہ " المتقبل'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس نشست كا اہتمام اسلامی انسٹیٹيوٹ " ازہر" نے كيا تھا اور " شيخ وسيم عامر" نے اس نشست میں گفتگو كرتے ہوئے حج كے دوران اخلاقی مسائل پر توجہ دينے كی تاكيد كی۔ جناب شيخ " عبدالحليم حاج شہادہ" نے اس نشست میں مناسك حج كو مكمل طور پر بيان كيا جبكہ " ابراہيم العمری" نے اس نشست میں ايام حج میں حجاج كرام كو لاحق بيماريوں كے حوالے سے تقرير كی۔ اس نشست كےاختتام پر " ازہر" نامی اسلامی انسٹیٹيوٹ كے انچارج " محمد ہانی جوز" نے اس انسٹیٹيوٹ كی ثقافتی اور قرآنی سرگرميوں كے حوالے سے گفتگو كی۔
325634