آيت اللہ مكارم شيرازی : ہم بين الاقوامی میڈيا پر وہابيوں سے مناظرے كےلیے تيار ہیں

IQNA

آيت اللہ مكارم شيرازی : ہم بين الاقوامی میڈيا پر وہابيوں سے مناظرے كےلیے تيار ہیں

سياسی و سماجی گروپ: آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی نے خانہ خدا میں سعودی عرب كے وہابيوں كی طرف سے حجاج كرام كی توہين پر تنقيد كرتے ہوئے كہا كہ ہم بين الاقوامی میڈيا میں وہابيوں سے مناظرہ كرنے كے لیے تيار ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ مكارم شيرازی نے ۲۶ نومبر ۲۰۰۸ كو اپنے فقہ كے درس خارج میں كہا ہے كہ خبر پہنچی ہے كہ سعودی عرب كے وہابيوں نے ايرانی حجاج كی توہين كی ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ سعودی عرب كے متعصب وہابی پفلٹ اور كتابیں شائع كر كے شيعيت كے خلاف تبليغات كر رہے ہیں۔ انھوں نے ان اقدامات كو ناشائستہ قرار ديا ہے اور كہا ہے كہ ہم تيار ہیں كہ بين الاقوامی میڈيا كے سامنے وہابيوں سے مناظرہ كریں۔ تا كہ سب پر شيعيت كی حقانيت آشكار ہو جائے۔ آيت اللہ مكارم شيرازی نےوہابيوں كو خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ اگر آپ سمجھتے ہیں كہ یہ طريقہ كار درست ہے تو شيعوں كو بھی اجازت دیں تاكہ وہ بھی اپنے مذہب كی نشرواشاعت كریں تاكہ سب پر حقيقت روشن ہو جائے اور لوگ علم كی بنياد پر فيصلہ كریں انھوں نے كہا كہ وہابيوں كے عقائد بے بنياد ہیں اس لیے وہ ہميشہ شيعوں سے مناظرے سے كتراتے ہیں۔ آيت اللہ مكارم شيرازی نے كہا كہ مكہ اور مدينہ میں شيعيت كے خلاف كتابیں تقسيم كرنے سے كچھ فائدہ نہیں ہو گا۔ اگر آپ اپنے آپ كو حق سمجھتے ہیں توكيوں اجازت نہیں ديتے كہ شيعہ بھی اپنی كتابوں كی نشرواشاعت كریں۔ آيت اللہ مكارم شيرازی نے بيت اللہ كے زائرين كو خدا كا مہمان قرارديااور كہا كہ بين الاقوامی قوانين كے مطابق جو لوگ ويزے كے ساتھ كسی ملك میں داخل ہوتے ہیں وہ اس ملك كےمہمان شمار ہوتے ہیں اور اسلام بھی مہمانوں كو خدا كا مہمان قرار ديتا ہے۔ ليكن متعصب وہابی جو اپنے آپ كو مسلمان كہتے ہیں ان قوانين كے پابند نہیں ہیں۔ آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی نے آخر میں كہا كہ بين الاقوامی قوانين كے مطابق كسی جگہ بھی مہمانوں كی توہين نہیں كی جاتی اور ان كے عقيدے كے خلاف كتابیں لوگوں میں تقسيم نہیں كی جاتیں ليكن متعصب وہابيوں نے ان تمام قوانين كو پامال كيا ہے۔
326500