ايران كے شہر خاش كے اہل سنت امام جمعہ مولوی محمد شہنوازی نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ سيستان و بلوچستان سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ فرقہ وارانہ اور قوم پرستانہ اقدامات سے اسلام دشمن طاقتوں كو فائدہ پہنچتا ہے اوراس سے دشمنوں كا اسلامی معاشرے میں نفوذ بڑھے گا اور وہ مسلمانوں پر مسلط ہوں گے۔ انھوں نے كہا كہ تفرقہ كے اہم عوامل علمائے اسلام كی كم توجہی اور قومی تعصب اور مذہبی منافرت اور بے انصافی ہے۔انھوں نےمزيد كہا كہ قرآن كريم وحدت امت اسلامی كا منبع ہے اور مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ اس كتاب مقدس كے زير سایہ اپنی صفوں میں زيادہ سے زيادہ اتحاد پيدا كریں۔ انھوں نے كہا كہ كعبہ امت اسلامی كے اتحاد كا اہم ترين عامل ہے اور علماءدين معاشرے میں اتحاد و يكجہتی ايجاد كرنےمیں بہترين كردار ادا كر سكتے ہیں۔ انھوں نے ايران میں موجود وحدت و اتحاد كی تعريف كرتے ہوئے اسے حكومتی عہديداروں كی جدوجہد اور علماءكی كوششوں كا مرہون منت قرار ديا ہے۔
327235