خواتين كے بارے میں اسلامی نظریہ كی وضاحت مغربی الزامات كا بہترين جواب ہے

IQNA

خواتين كے بارے میں اسلامی نظریہ كی وضاحت مغربی الزامات كا بہترين جواب ہے

بين الاقوامی گروپ: مغربی اسلام مخالف گروپ مسلسل كوشش میں ہیں كہ آئين اسلام اور مسلم ممالك پر خواتين كے حقوق كی پامالی كا الزام لگائیں جبكہ مسلمان دين اسلام كےاصلی نظریے كی وضاحت كر كے ان الزامات كا جواب دے سكتے ہیں۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نےمراكشی اخبار المغربیہ سے نقل كيا ہے كہ اكمل الدين احسان اوغلو ، او آئی سی كے جنرل سيكرٹری نے بين الاقوامی اجلاس" اسلامی ممالك كی ترقی میں خواتين كے كردار" سےخطاب كرتے ہوئے كہا كہ حال حاضر میں اسلام مخالف سازشوں میں جوكہ اسلامی مقدسات كو نشانہ بنار ہی ہیں اضافہ ہو رہا ہے اور انكا مقصد فقط اسلام اور مسلمانوں كے خلاف كينہ اور نفرت كی آگ كو بھڑكانا ہے۔ انھوں نے كہا مسلم ممالك اتحاد و وحدت كے ذريعے اور اسلام كے حقيقی اور درخشاں چھرے كو پيش كر كے مغربی پروپيگنڈے كا جواب دے سكتے ہیں۔ انھوں نے كہا كہ خواتين معاشروں كا نصف حصہ ہوتی ہیں اور پيشرفت اور ترقی ان كے بغير ممكن نہیں۔
325643