اردن میں عيد قربان كی مناسبت سے نوروزہ تعطيلات كا اعلان

IQNA

اردن میں عيد قربان كی مناسبت سے نوروزہ تعطيلات كا اعلان

سماجی گروپ: اردن كےوزير اعظم " نادرالذہبی" نے اعلان كيا ہے كہ اردن میں عيد قربان كی تعطيلات ۷ دسمبر ۲۰۰۸ء سے ۱۱دسمبر تك ہوں گی۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق جمعہ اور ہفتہ كی سركاری چھٹيوں كو ملاكر ان تعطيلات كی تعداد ۹ ہو جائے گی۔ اردن میں عيد قربان اہم ترين عيدوں میں سے ايك ہے اور اس ملك میں عيد قربان كو خاص اہتمام كے ساتھ منايا جاتا ہے۔ عيد قربان سےچند روز پہلے اردن كےلوگ اس عيد كےلیے تياياں شروع كرديتے ہیں۔ نئے كپڑے خريدتے ہیں۔ اور سيرو تفريح پر جاتے ہیں۔ اس ملك میں عيد فطر اور قربان كے موقعہ پر اخبارات كی بھی چھٹی ہوتی ہے۔ ياد رہے كہ اردن میں ۹۳ فيصد لوگ مسلمان ہیں۔
323605