بين الاقوامی گروپ: شيخ الازہر " محمد سيد طنطاوی" كا اسرائيل كے صدر " شيمون پيرز" سےمصافحہ كسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے۔ اسے چاہیے كہ وہ مسلمانوں سے معذرت كرے۔
فلسطين كی اسلامی كونسل كےسربراہ " محمد نمر احمد زغموت" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے ٹيلی فونك گفتگو میں شيخ الازہر كو خطاب كر كے كہا ہے كہ آپ نے جو كام كيا ہے وہ اسلام اور اس كی تعليمات كے مخالف ہےاور تمہیں مسلمانوں سے معذرت كرنی چاہیے اور اپنے گناہ كا اعتراف كرنا چاہیے كيونكہ حديث میں ہے۔ " من اعترف بذنبھ فلا ذنب علیہ" اگر كوئی اپنے گناہ كا اعتراف كرليتا ہے تو وہ اس طرح ہےجيسے اس نےكوئی گناہ ھی نہیں كيا۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اگر آپ نے نہ جانتے ہوئے یہ كام كيا ہے تو یہ ايك مصيبت ہے ليكن اگر جانتے ہوئے آپ نےیہ كام كيا ہے تو یہ ايك ايسی مصيبت ہے جو ناقابل معافی ہے۔ ميری دعا ہے كہ خدا آپ كو معاف كرے آپ نے ايك ايسے شخص سے ہاتھ ملايا ہے جو جنگی مجرم ہے۔
329668