بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے شعبہ بالكان كی رپورٹ كے مطابق خبررساں ايجنسی " بتا" نے لكھا ہے كہ یہ سياسی جماعت جسے ' سياسی اور الہی ترقی" كا نام ديا گيا ہے۔ اس جماعت نے چند روز قبل " كرجلی" شہر سے اپنی سياسی سرگرميوں كا آغاز كر ديا ہے۔ ايك نيوز كانفرنس میں اس جماعت كے سربراہ پروفيسر " آدريان پلف" نے كہا ہے كہ ہمارا مقصد بلغاریہ كےتمام آزاد فكر كے حامل افراد كو جذب كرنا ہے اور ہماری جماعت وہ تنہا جماعت ہےجو " پوما كو " يعنی بلغاریہ كے اصل مسلمانوں پر مشتمل ہے اور ہر بلغاری اس جماعت كا ركن بن سكتا ہے۔ انھوں نے لكھا ہے كہ حال حاضر ہماری جماعت بلغاریہ كی بڑی جماعتوں كی طرف سے دی گئی تجاويز پر غور كر رہی ہے تاكہ یہ جماعت كسی دوسری جماعت سے الحاق كر كے سياسی ميدان میں اتر سكے۔ كہا جاتا ہے كہ بلغاریہ میں چارلاكھ افراد مسلمان ہیں جو بلغاریہ كے مختلف علاقوں میں پھيلے ہوئے ہیں۔
329422