بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ افغانستان كی رپورٹ كے مطابق افغانی ايوان صدر كے ترجمان ہمايوں حميد زادہ نے كہا ہے كہ اقوام متحدہ كو چاہیے كہ وہ اپنے الزامات كےشواہد پيش كرے۔ انھوں نے كہا كہ پھانسی كا حكم صدر ممالك كی طرف سے تمام عدالتی مراحل میں دقت كےساتھ گزرنے كے بعد ايك خاص كمیٹی كےپاس آتا ہے اور وہ اس پر دستخط كرتی ہے۔ اور ايسے كيسوں میں كسی قسم كے شك و شبہ كی گنجائش ہی نہیں چھوڑی جاتی۔ حامد كرزئی پر پھانسی كے چند موارد میں عمل نہ كرنے پر تنقيد اور دباو ڈالا جا رہا ہے كہ وہ بعض كيسوں میں دستخط كر كے انہیں پھانسی كی سزا دلوائیں جبكہ دوسری طرف سے بعض عالمی ادارے یہ دباو ڈال رہےہیں كہ حكومت افغانستان ان سزاوں كو معطل كر دے جبكہ معاف كرنے كی رسم اور خطرناك مجرموں كو سزا نہ دينے سے افغانی معاشرے میں بدامنی، جرائم ، اغوا برائے تاوان، قتل، ڈاكے وغيرہ میں بدستور اضافہ ہو رہا ہے اور یہ ايسا مسئلہ ہے جس كی طرف بعض عالمی ادارے توجہ نہیں كر رہے ہیں۔ یہ عالمی ادارے اس ذريعہ سے اسلامی عدالتی نظام كو زير سوال لانا چاہتے ہیں ليكن جس طرح كہ ايوان صدر كے ترجمان نے كہا كہ عالمی ادارے فقط الزامات كی پوچھاڑ كرتے ہیں ليكن كوئی شواہد پيش نہیں كر سكتے۔
329419