اردن میں اسرائيل كےخلاف مظاہرہ

IQNA

اردن میں اسرائيل كےخلاف مظاہرہ

سياسی گروپ: ۵ دسمبر ۲۰۰۸ء كو نماز جمعہ كےبعد اردنی شہريوں نےغزہ كی پٹی میں اسرائيلی مظالم كے خلاف مظاہرہ كيا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق اس مظاہرے كےشركاء نے اسرائيل كے خلاف نعرے لگائے اور بين الاقوامی اداروں سے مطالبہ كيا كہ وہ غزہ كےبحران كو حل كرنے كے لیے اپنا كردار ادا كریں۔ مظاہرين نےاپنےہاتھوں میں پلے كارڈ اٹھا ركھے تھے جن پر لكھا ہوا تھا " غزہ كی مدد كریں" بعض مظاہرين نے ان واقعات كی ذمہ داری عرب حكام پر ڈالتے ہوئے كہا كہ عرب ممالك كی خاموشی سے اسرائيلی افواج كی جرأت میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس مظاہرے میں حماس كے سياسی دفتر كےسابق ركن "ا براہيم غوشہ" اور اردن كی جنبش اسلامی كےچندنمائندوں نےبھی شركت كی۔۔ مظاہرين نے عرب ممالك سےمطالبہ كيا ہےكہ وہ غزہ كا محاصرہ ختم كروانے میں مؤثر كردار ادا كریں۔ جماعت " اخوان المسلمين" اردن كے سربراہ نے اس مظاہرے میں خطاب كرتے ہوئے عرب حكام سےمطالبہ كيا ہے كہ وہ غزہ كےمظلوم مسلمانوں كی مدد كریں انھیں اس محاصرے سے آزادی دلوائیں۔
330656