بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق" معا" خبررساں سائٹ نے لكھا ہے كہ المتوكل طہ نے كہا كہ حال حاضر میں فلسطين كے چھ ملين سےزيادہ افراد مختلف كيمپوں میں بد ترين حالات میں زندگی كے ايام گزار رہے ہیں۔ انھوں نے كہا كہ غزہ میں بہت ہی بری صورتحال ہے جبكہ مغربی ممالك اسرائيل سے اپنےمعاملات عادی انداز میں انجام دے رہے ہیں۔ اور غرب ابھی تك مسلمانوں كی غلط تصوير سے دوچار ہے۔ انھوں نے كہا كہ اسرائيل كےجارحانہ اور ظالمانہ سلوك پر اسلامی اور عربی ممالك كی خاموش معنی خيز ہےجبكہ ابھی تك فلسطينيوں كےمشروع حقوق ان كو نہیں دیے گئے اور نہ ہی كوئی مستقل حكومت تشكيل دی گئی ہے۔ انھوں نے كہا كہ اسرائيل كو تمام مقبوضہ فلسطين سرزمين سے عقب نشينی كرنی چاہیے تا كہ كيمپوں میں مقيم فلسطينی اپنے گھروں كو واپس لوٹ سكیں۔
330406