چين میں دعا عرفہ كا ورد كيا جائےگا

IQNA

چين میں دعا عرفہ كا ورد كيا جائےگا

بين الاقوامی گروپ: ۸ دسمبر ۲۰۰۸ء كو چين كے دارالحكومت پيكنگ میں دعا عرفہ پڑھی جائے گی اور اس كا اہتمام چين میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفارت خانے نےكيا ہے۔
قرآنی علوم كے محقق " محمد رضا صالح" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے ٹيلی فونك گفتگو كرتےہوئے كہا كہ پيكنگ میں دعا عرفہ كے ورد كی تقريب سہ پہر ۳ بجے شروع ہو گی۔ جس میں پيكنگ میں مقيم ايرانی اسٹوڈنٹس اور اسلامی جمہوریہ ايران كے سفارت خانے كے عہديدار شركت كریں گے۔ دعا عرفہ كے ورد كے بعد نماز مغرب و عشاء با جماعت ادا كی جائے گی اور روزہ داروں كے لیے افطاری كا بھی اہتمام ہو گا۔ ياد رہے كہ پيكنگ میں ۳ لاكھ مسلمان مقيم ہیں اور اس شہر میں ۷۰ مساجد ہیں۔
331086