نما زجماعت میں شركت مسلمانوں كےدرميان يكجہتی كا باعث ہے

IQNA

نما زجماعت میں شركت مسلمانوں كےدرميان يكجہتی كا باعث ہے

سماجی گروپ: نماز جماعت میں شركت كو معاشرے میں عام كرنے كی ضرورت ہےكيونكہ اس سےيكجہتی اور مسلمانوں كےدرميان اتحاد كی فضا قائم ہوتی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ آذربائيجان كی رپورٹ كےمطابق ادارہ تبليغات اسلامی كےسربراہ حجۃ الاسلام " علی اصغری صيادی" نےاس شہر میں نماز جماعت كےقيام پر گفتگو كرتے ہوئے كہا ہےكہ نماز جماعت كو رواج دينا اداروں كےسربراہان كی ذمہ داری ہے۔ انھوں نے كہا كہ تمام محكموں كےاعلی عہديداروں كو چاہیے كہ وہ نماز جماعت میں پہلی صف میں كھڑے ہوں تاكہ اس سےدوسرے ملازمين میں بھی نماز جماعت میں شركت كا شوق پيدا ہو۔ انھوں نے آيات اور احاديث كی روسے نماز جماعت كی اہميت پر تاكيد كی اور كہا كہ نماز جماعت كے ذريعہ مسلمانوں میں اتحاد و يكجہتی كی فضا پيدا ہوتی ہے۔
331025