بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق سعودی عرب كی سركاری خبررساںايجنسی (SPA) نے لكھا ہے كہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی (ص) سے متعلقہ ادارے كے ترجمان " محمد بن ناصر الخزيم" نےاس تقريب كے براہ راست مختلف چينلز سے نشر ہونے كےبارے میں كہا كہ یہ تقريب مسجد الحرام اور مسجد النبی (ص) كے متعلق ادارے سےوابستہ سائٹ (Ph.gov.Sa) پر بھی براہ راست نشر كی گئ ہے۔ انھوں نے كہا كہ اس تقريب میں اسلامی اور عربی ممالك كے نمائندوں نے شركت كی۔ خانہ خدا كا جديد پردہ خالص ريشم اور سونے سےمكہ مكرمہ میں تيار كيا گيا تھا۔ جسے بيت اللہ پر نصب كر ديا گيا ہے۔ محمد بن ناصر الخزيم نے كہا كہ پردے پر لگائی گئی پٹی پر " ياحی يا قيوم" ، " يا رحمن يا رحيم" اور " الحمد لللہ رب العالمين" كوتحرير كيا گيا ہے۔
331046