بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ شام نے شام كی سركاری نيوز ايجنسی " سانا" سے نقل كيا ہے كہ سينكڑوں شامی بچوں نے غزہ كی پٹی میں فلسطينی بچوں كی حالت زار پر يونيسف كی عمارت كے سامنے مظاہرہ كيا۔ غزہ پر غاصب اسرائيل كا محاصرہ جاری ہے۔ ان بچوں نے پلے كارڈ اٹھا ركھے تھے اور ان پر غزہ كے بچوں كی حالت زاراور اس ظالمانہ محاصرہ كےخلاف الفاظ درج تھے۔ انھوں نے يونيسف سے مطالبہ كيا كہ غاصب اسرائيل كا غزہ پر محاصرہ ختم كرانے كی سرتوڑ كوشش كی جائے۔ مظاہرے كے آخری بچوں نے يونيسف كےنمائندے كو ياد داشت پيش كی۔
329966