بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ قرقيزستان نے خبردی ہے كہ قرقيزستان كےمفتی اعطم كے حكم كے مطابق بيشكك شہر كی مساجد كے پيش نمازوں نے جمعہ سے پہلے روز عيد قربان كے شرعی مسائل كے بارے میں باہمی گفتگو كی۔ كہا گيا ہےكہ ملك كےمسلم علماء بورڈ نے پير كے روز تعطيل كا اعلان كيا ہے۔ قرقيزستان میں اسلام كا نفوذ نویں سے بارہویں صدی میں ہوا۔ اور سترہویں صدی تك كسی قسم كے اسلامی اصولوں كی پابندی نہیں كرتے تھے۔ اس موجودہ صدی میں قرقيزستان میں اسلام بہت زيادہ پھيل گيا ہے۔ اس ملك كےزيادہ تر باشندے سنی مسلمان ہیں وہ عيد قربان كے دن خوشی مناتے ہیں قربانی كرتے ہیں اور حضرت سليمان علیہ السلام كے مزار پر زيارت كے لیے اكھٹے ہوتے ہیں۔
330138