بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ افغانستان كی رپورٹ كے مطابق ان تين مسلم ممالك كے صدور نے دہشت گردی كے خلاف مشتركہ كوششوں كو اولين ترجيح قرار دينے پر اتفاق كيا ہے۔ عبداللہ گل ترك صدر نے اس سہ جانبہ اجلاس كو مفيد قرار ديا ہےاور كہا ہے كہ تينوں ملكوں كے صدور نے سياسی ، اقتصادی اور امن وامان كی صورتحال پر باہمی تبادلہ خيال كيا ہے۔ حامد كرزئی نےكہا كہ زرداری كے انتخاب كے بعد افغانستان اور پاكستان كےتعلقات میں بہتری آئی ہے۔ صدر زرداری نے كہا كہ پاكستان ممبئی دہشت گردی میں پاكستانی گروپ كےملوث ہونے كی تحقيق كرے گا۔ اجلاس كے آخر میں مشتركہ بيانیہ بھی صادر ہوا جس میں تمام تر كوششوں پر اتفاق ظاہر كيا گيا۔
330390