بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا " شعبہ بلكان نے ریڈيو بلغاریہ سے نقل كيا ہے كہ بلغاریہ كے جنوب میں واقع سب سے بڑے بازار " خاسكوو" میں قربانی كےلیے خريدوفروخت بہت كم ديكھنے میں آئی۔ مويشی منڈی كے ايك ركن نے ریڈيو كو انٹرويو ديتے ہوئےكہا كہ گزشتہ سال عيد كے موقعہ پر لوگوں نے دو برابر قيمتوں كے باوجود مويشی خريدے ليكن سال جاری كےاقتصادی بحران اور دوسری مشكلات كی وجہ سے خريد و فروخت بہت كم ديكھنے میں آئی ہے۔ كہا جاتا ہے كہ بلغاریہ كےمسلمانوں كی اصلی ترين عيد ، عيد قربان ہے اور ملكی آئين میں بلغاری مسلمانوں كے لیے تين روزہ تعطيلات ركھی گئی ہیں۔
331360