تركی كی ديانت كونسل كا حج كے انتظامات پر اظہار رضا مندی

IQNA

تركی كی ديانت كونسل كا حج كے انتظامات پر اظہار رضا مندی

سياسی و سماجی گروپ: تركی ادارے ديانت كے سربراہ " علی بارداق اوغلو" (كہ جو تركی كے حج كمشن كے سربراہ بھی ہیں) نے حج كےايام حجاج كی خدمت كے حوالے سے انتظامات پر رضا مندی كا اظہار كيا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے سعودی عرب كی سركاری خبررساں ايجنسی " واس" كے حوالے سے رپورٹ دی ہےكہ جناب " بارداق اوغلو" نے كہا ہے كہ سعودی عرب كی طرف سے اس سال بھی گزشتہ سالوں كی طرح ايام حج میں حجاج كرام كی خدمت كے حوالے سے انتظامات بہت عمدہ تھے۔
332399