غزہ كی پٹی میں اسرائيلی حملے بين الاقوامی اداروں كی خاموشی كا نتيجہ ہیں

IQNA

غزہ كی پٹی میں اسرائيلی حملے بين الاقوامی اداروں كی خاموشی كا نتيجہ ہیں

سياسی گروپ: تقريب مذاہب كونسل نے غزہ كی پٹی میں اسرائيلی محاصرے كے خلاف ايك بيانیہ جاری كيا ہے اس بيانیے میں غزہ كی پٹی میں اسرائيلی جارحيت كو بين الاقوامی اداروں كی خاموشی كا نتيجہ قرار ديا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق تقريب مذاہب كونسل نے غزہ كی پٹی میں اسرائيلی محاصرے كے خلاف ايك بيانیہ جاری كيا ہے اس بيانیے میں آيا ہے كہ اسرائيل غزہ كی پٹی میں فسلطينيوں كی نسل كشی كر رہا ہے اور بين الاقوامی ادارے اس پر مكمل خاموشی اختيار كیے ہوئے ہیں۔ اس بيانیے میں اسلامی اور عربی ممالك كو تنقيد كا نشانہ بنايا گيا ہے اور ذكر كيا گيا ہے كہ تمام اسلام دشمن طاقتیں خصوصاً امريكہ اسرائيل كی مادی ، فوجی، سياسی اورسفارتی پشت پناہی كر رہا ہے جبكہ مسلم ممالك فلسطين كے مسئلے میں مسلسل كوتاہی كر رہے ہیں۔ تقريب مذاہب كونسل نے اپنے بيانیے میں ان وحشيانہ اقدامات كی شديد مذمت كی ہےاور انسانی حقوق كی حامی تنظيموں ، اقوام متحدہ، oic اور مسلمان علماء اور دانشوروں سےمطالبہ كيا ہے كہ وہ اس سلسلے میں اپنا كردار ادا كریں۔
332373