بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ لبنان نے نيوز ايجنسی " الجزيرہ" سے نقل كيا ہے۔كہ كارٹر كے ترجمان " راك جفكارلكا " نے ۱۰ دسمبر كو خبر دی ہے كہ كارٹر كی حزب اللہ لبنان كے عہديداروں سے مشتركہ اجلاس كی درخواست كی گئی تھی جبكہ حزب اللہ كے عہديداروں نے ملاقات كرنےسے انكار كر ديا ہے۔ دوسری طرف كارٹرنے اس مسئلے كےضمن میں كہ حزب اللہ كسی بھی امريكی موجودہ، سابقہ صدر يا عہديداروں سےملاقات نہیں كرنی چاہتی كہا كہ اس كے باوجود لبنانی حكومتی عہديداروں سےملاقات كروں گا۔ آئندہ ميلادی سال میں ہونےوالے لبنانی پارليمانی انتخابات پر نظارت كےلیے كارٹر كے ادارے كےحوالے سے اس ملاقات كی تجويز دی گئی تھی۔ ليكن حزب اللہ نے قبول نہیں كيا۔ رپورٹ كے مطابق كارٹر ۹ دسمبر كو بيروت پہنچے اور وہاں سے شام جائیں گے۔ اس سفر میں شامی صدر اور حماس كے عہديداروں سے ملاقات كریں گے۔
332324