فلپائن میں " اسلامی ثقافت" ميوزيم " كی تاسيس

IQNA

فلپائن میں " اسلامی ثقافت" ميوزيم " كی تاسيس

بين الاقوامی گروپ: " اسلامی ثقافت ميوزيم " كی جلد ہی فلپائن كے دارالحكومت میں واقع تاريخی علاقے اينٹرا مورس میں بنياد ركھی جائے گی۔ اس كا مقصد فلپائن میں اسلامی تمدن و ثقافت كے غنی ہونے كو پيش كرنا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے اخبار" گلف نيوز" سے نقل كيا ہےكہ فلپائنی سينٹ كے ركن ريچرڈ گارڈن نے اسلامی ثقافت ميوزيم كے تعميری منصوبے كو سراہا اور كہا فلپائن كے عوام كو اسلام كی ثقافت كی تاثير سےآگاہ كرنےكے لیے بہترين قدم ہے۔ انھون نے كہا كہ مستقبل میں یہ ميوزيم فلپائن كی تاريخ میں مسلمانوں كےكردار كو واضح كرے گا اور ملك میں موجود مسلمانوں سے بھی ميوزيم كی تعمير میں مالی حمايت كا مطالبہ كيا۔ ياد رہے كہ فلپائن میں اسلام كی تبليغ تقريباً ۲۰۰ سال پہلے شروع ہوئی اور اس ملك میں ۳۹ لاكھ مسلمان آباد ہیں۔
332182