بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" شعبہ لبنان نے لبنان كی مركزی نيوز ايجنسی سےنقل كيا ہے كہ علامہ فضل اللہ نے سنّی وقف كےسربراہ سےمكہ مكرمہ میں ملاقات كےدوران عراق كےحالات اور وحدت كو تقويت دينے كے طريقہ كار پر گفتگو كی۔ اسی ملاقات میں شيعہ سنی اتحاد كو قابض افواج كےخلاف فتح كا زينہ قرار ديا۔ انھوں نے منتخب امريكی صدر اوباما كو بھی خطاب كر كے كہا كہ سابقہ صدر جارج بش كی پاليسوں پر عمل نہ كرے۔ انھوں نے عراقی پارليمنٹ كے ڈپٹی سپيكر سے بھی ملاقات كی۔
332346