اسلامی اتحاد ناجائزقبضوں كے خلاف ايك بہترين طريقہ كار

IQNA

اسلامی اتحاد ناجائزقبضوں كے خلاف ايك بہترين طريقہ كار

سماجی گروپ: لبنان كے شيعہ مرجع علامہ محمد حسين فضل اللہ نے اسلامی اتحاد كو عراق میں فتنہ انگيزی كی كوششوں اور قبضوں كےخلاف بہترين طريقہ كار قرار ديا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" شعبہ لبنان نے لبنان كی مركزی نيوز ايجنسی سےنقل كيا ہے كہ علامہ فضل اللہ نے سنّی وقف كےسربراہ سےمكہ مكرمہ میں ملاقات كےدوران عراق كےحالات اور وحدت كو تقويت دينے كے طريقہ كار پر گفتگو كی۔ اسی ملاقات میں شيعہ سنی اتحاد كو قابض افواج كےخلاف فتح كا زينہ قرار ديا۔ انھوں نے منتخب امريكی صدر اوباما كو بھی خطاب كر كے كہا كہ سابقہ صدر جارج بش كی پاليسوں پر عمل نہ كرے۔ انھوں نے عراقی پارليمنٹ كے ڈپٹی سپيكر سے بھی ملاقات كی۔
332346