بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نےامارات كی سركاری نيوز ايجنسی " WAM" سے نقل كيا ہے كہ آسٹريا كی وزارت خارجہ نےاعلان كيا ہے كہ اس بين الاقوامی اجلاس كا موضوع " يورپ اور عالم اسلام ايك پايدار باہمی گفتگو كے راستے پر " ہے۔ اس بيانیے میں كہا گيا ہے كہ متحدہ يورپ ، متحدہ عرب، اسلامی ممالك كے نمائندے اور اعلی سطحی عہديدار شريك ہوں گے۔ آسٹريا كی وزارت خارجہ نے مزيد اعلان كياہے كہ اس اجلاس میں مشرق و سطی میں صلح عام ،يورپ اور عالم اسلام كی ثقافتی مكالمے میں اضافہ، جوانوں كی حمايت اور خواتين كے كردار پر بھی بحث كی جائی گی۔
333282