آسٹريا میں يورپ اور عالم اسلام كے درميان مكالمہ كے موضوع پر بين الاقوامی اجلاس كا انعقاد

IQNA

آسٹريا میں يورپ اور عالم اسلام كے درميان مكالمہ كے موضوع پر بين الاقوامی اجلاس كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ: يورپ اور عالم اسلام كے درميان مكالمہ كے موضوع پر تين روزہ اجلاس كا انعقادہ كيا گيا ہے۔ یہ اجلاس ۱۷ سے ۱۹ دسمبر كو آسٹريا كے دارالحكومت وين میں ہو گا۔ اس میں آسٹريا كی وزارت خارجہ كا تعاون ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نےامارات كی سركاری نيوز ايجنسی " WAM" سے نقل كيا ہے كہ آسٹريا كی وزارت خارجہ نےاعلان كيا ہے كہ اس بين الاقوامی اجلاس كا موضوع " يورپ اور عالم اسلام ايك پايدار باہمی گفتگو كے راستے پر " ہے۔ اس بيانیے میں كہا گيا ہے كہ متحدہ يورپ ، متحدہ عرب، اسلامی ممالك كے نمائندے اور اعلی سطحی عہديدار شريك ہوں گے۔ آسٹريا كی وزارت خارجہ نے مزيد اعلان كياہے كہ اس اجلاس میں مشرق و سطی میں صلح عام ،يورپ اور عالم اسلام كی ثقافتی مكالمے میں اضافہ، جوانوں كی حمايت اور خواتين كے كردار پر بھی بحث كی جائی گی۔
333282