بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كےمطابق قطری روزنامہ " الرایہ" نے لكھا ہے كہ اس عالمی سيمينار كا انعقاد قطر كے حقوق انسانی كے قومی كميشن كی طرف سے كيا گيا ہے۔ اور اسے عرب ليگ كا تعاون بھی حاصل ہے ۔ یہ سيمينار دوحہ كے " فور سيزنز" ہوٹل میں منعقد كيا گيا ہے۔ اس سيمينار میں عرب ليگ كےجنرل سيكرٹری " عمروموسی" اسلامی ممالك كے وزرائے قانون اور حقوق انسانی كے اسلامی اداروں كےنمائندے شريك ہوئے ہیں۔ قطر كی حقوق انسانی كميشن كے جنرل سيكرٹری علی بن صيح المری نے اس حوالے سے كہا كہ یہ سيمينار اسلامی ممالك میں انسانی حقوق كی حمايت اور تعاون كی غرض سے منعقد كيا گيا ہے۔ اس سيمينار كےاصل ترين اہداف میں سے حقوق انسانی كا اسلامی منشور تدوين كرنا ہے۔ جو كہ oic كے پروگراموں كا بھی حصہ ہے۔
333669