بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا'' شعبہ قم كی رپورٹ كےمطابق حوزہ علمیہ قم نيوز سنٹر نے لكھا ہے كہ آيت اللہ العظمی صافی گلپائيگانی نے قم میں علماء كےايك وفد سے ملاقات میں فرمايا كہ وہابيت كے افكار اور دوسرے گمراہ كن فرقوں كا بعض شہروں میں داخل ہو جانا افسوسناك ہے۔ انھوں نے فرمايا آج كے دور میں احكام اسلام كی تبليغ ايك بہت ضروری امر ہے۔ اور علماء كی ذمہ داری ہےكہ وہ اس مسئلے میں اپنی ذمہ داری كو ادا كرين۔ انھوں نے مزيد كہا كہ آج تمام باطل قوتیں ميدان میں اتر آئی ہیں۔ اور وہ عناصر جن كے پاس پيش كرنے كےلیے كوئی متاع نہیں ہے وہ بھی عوام فريبی میںمصروف ہیں۔ صافی گلپائيگانی نے كہا كہ ايسے حساس موقع پر تبليغ كی اشد ضرورت ہے تاكہ لوگوں كو زيادہ سے زيادہ آگاہ كيا جا سكے تاكہ وہ ان گمراہ كن فرقوں كےغلط افكار كی بھينٹ چڑھنے سےبچ سكیں۔ انھوں نےكہا كہ ان گمراہ كن فرقوں كی طرف سےزيادہ گمراہی كا نشانہ جوان نسل ہے لہذا انہیں صحيح سمت رہنمائی كی اشد ضرورت ہے۔
335167