بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق سعودی عرب كی سركاری خبررساں ايجنيسی (SPA) نے لكھا ہے كہ محمد منصور ۲۴ سالہ جوان ہے جو اسرائيلی جيل " مجدو" میں قيد ہے۔ وہ قيديوں كو قرآن كی تعليم دينے میں مصروف تھا كہ اسرائيلی پوليس نے اسے سخت زد وكوب كيا۔ اسی جيل میں تين ماہ پہلے قرآن كريم كی اہانت كا بھی ارتكاب كيا گيا تھا اور اسرائيليوں نے اس كتاب مقدس كے كچھ صفحات كو پھاڑا اور توہين كی۔ اس جيل میں ۱۱ہزار فلسطينی قيدی ہیں جن پر اسرائيلی پوليس طرح طرح كے ستم ڈھا رہی ہے۔
334321