تركی میں احاديث نبوی كی عصری تفيسر

IQNA

تركی میں احاديث نبوی كی عصری تفيسر

سماجی گروپ: تركی كے ادارہ ديانت كے سربراہ " علی بارداك اوغلو" نے احاديث نبوی كی عصری تفسير پر زور ديتے ہوئے كہا كہ اس طرح مسلمان ان اسلامی تعليمات سے روز مرہ كی زندگی میں استفادہ كر سكتے ہیں۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" شعبہ تركی كی رپورٹ كےمطابق " اخبار العالم" سائٹ نے لكھا ہے كہ تركی كے ادارہ ديانت كے سربراہ نے اس حوالے سے بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ اس ادارہ كی كوشش ہےكہ پيغمبر اسلام (ص۹ كی احاديث كو عصری زبان میں تفسير كيا جائے تاكہ اسلامی تعليمات كو زيادہ وسعت دی جا سكے۔ انھوںنے كہا كہ اس بنا پر علم حديث كے ۸۰ دانشوروں پر مشتمل كمیٹی تشكيل دی گئی ہے جنہیں ۲۳ علوم دينی كالجوں سے ليا گيا ہے۔ اور اس میں ۳۰۰ علوم دينی كے اساتذہ كو بھی شامل كيا گيا ہے۔ تاكہ یہ كمیٹی احاديث نبوی كو عصری زبان میں تفسير كریں۔ انھون نے مزيد كہا كہ یہ بات قابل افسوس ہے كہ يورپی معاشرہ تركی كو ايك اسلامی ملك سمجھے ليكن تركی شہريوں كی یہ كوشش ہو كہ وہ اس ملك كو يورپی اور لائيك ظاہر كریں۔ انھوں نے كہا كہ تركی قديم سے اب تك ايك مستقل ملك رہا ہے اور اگر ہم اپنے دين او تمدن پر توجہ كریں تو يورپ سے ملنا ہمارے لیے كوئی فخر كی بات نہیں ہو گی۔
334607