بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق " Allafrica" نيوز سائٹ نے لكھا ہے۔ " كانو" شہر كے شيعوں نے اسرائيل كے خلاف مظاہرہ كرتے ہوئے نائيجيريا حكومت سے اسرائيل سے سفارتی تعلقات منقطع كرنے كی اپيل كی ہے۔ نائيجيريا شيعوں كے ايك رہنما شيخ ابراہيم زكزاكی نے مظاہرہ میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ آج وہ وقت آ چكا ہے كہ تمام دنيا كے عوام متحد ہو كر اسرائيلی جارحيت كے خاتمے كے لیے قدم اٹھائیں۔ انھوں نے اسرائيل كے غير انسانی افعال پر عالمی اداروں كی خاموشی پر افسوس كا اظہار كيا اور كہا كہ غزہ كے محاصرے سے وہاں كے لوگ بہت ہی مشكل حالات سے دوچار ہیں۔
334946