اسلامی بينكاری عالمی معاشی نظام كے لیے بہترين نمونہ

IQNA

اسلامی بينكاری عالمی معاشی نظام كے لیے بہترين نمونہ

سماجی گروپ: امريكی اقتصاد میں مالی بحران پوری دنيا كے لیے ايك چيلنج كی مشكل اختيار كر چكا ہےجبكہ غير مسلم ممالك اسلامی بينكاری كے نظام كو ايك بہترين نظام جانتے ہوئے اس بحرانی اوقات میں اسےفائدہ مند سمجھتے ہیں اور شريعت اسلام كے قوانين میں نقصان كی شرح بہت ہی كم ہونے كے باعث غير مسلم ممالك اس نظام كی طرف رغبت كر رہے ہیں۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" شعبہ افغانستان كی رپورٹ كے مطابق امريكی معاشی بحران ايك چيلنج كی صورت اختيار كر چكا ہے اور ہر ملك اپنی مشكلات اور مسائل كے تناسب سے كسی راہ حل كی تلاش میں ہے اور اس كوشش میں ہے كہ اپنی توانائی كے مطابق اس بحران كو عام ہونے سے روكے ليكن ايسے حالات میں جس چيز نے سب كی توجہ اپنی طرف مبذول كروا لی ہے وہ ان غير مسلم ممالك كا اسلامی بينكاری كے طريقہ كار كو پسند كرنا ہے۔ وہ مسئلہ جس پر عالمی ادارے اور میڈيا بالخصوص يورپی اور امريكی ادارے اور میڈيا بہت زيادہ زور ديتا رہا ہے وہ یہ ہے كہ اس بينكاری نظام كی بحرانوں كے سامنے استقامت ہے۔ روزنامہ واشنگٹن پوسٹ نے لكھا ہے كہ اسلامی اصولوں پر مشتمل بينكاری نظام بد ترين مالی بحرانوں كے سامنے سيسہ پلائی ديوار ثابت ہوتا ہے جبكہ يورپی اقتصادی نظام يكےبعد ديگر تزلزل كا شكار ہو رہے ہیں۔ لہذا اسلامی بينكاری نظام كو اب زيادہ اطمينان بخش سمجھا جا رہا ہے۔ اسی طرح يورپ اور امريكا كے كئی ديگر اداروں نے بھی اس حقيقت كا اعتراف كيا ہے اور كہا ہےكہ ۳۰ سال پہلے تك ايسا اسلامی بينكاری نظام نہیں تھا ليكن اب یہ نظام كافی مستحكم اور مضبوط ہے اور كئی اسلامی ممالك میں اس پر مزيد كام بھی ہو رہا ہے۔
334774