روسی كليسا كے نئے سربراہ كے انتخاب كی تاريخ میں تبديلی

IQNA

روسی كليسا كے نئے سربراہ كے انتخاب كی تاريخ میں تبديلی

اعزازی خبرنگار، حجت بقائی: ارتھڈكس كليسا كے نگران سربراہ نے اعلان كيا ہے كہ روس كے ارتھڈكس كليسا كی علاقائی شورای كا اجلاس نئے سربراہ كے انتخاب كے لیے ۲۷ سے ۲۹ جنوری كو منعقد ہو گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' كے افتخاری خبرنگار نے خبررساں ادارے نووسٹی كےحوالے سے بتايا كہ روس میں ارتھڈكس كليسا كے سربراہ ۱۸ سال تك دينی خدمات انجام دينے كے بعد ۷۹ سال كی عمر میں ۵ دسمبر بروز جمعہ انتقال كر گئے۔ الكسی دوم كی آخری رسومات روس اور دنيا كےمختلف سياسی و مذہبی شخصيات كے علاوہ ہزاروں پيروكاروں كی موجودگی میں انجام پائیں۔ میٹروپولیٹن، اسمالنسك اور گالينسينگریڈ نےصحافيوں كی موجودگی میں بتايا كہ ارتھڈكس كليسا كی علاقائی شوری كا اجلاس ۲۷ جنوری كو شروع ہو گا اور ۲۹ جنوری تك جاری رہے گا اور يكم فروری كو نئے سربراہ كا اعلان كيا جائے گا۔ مذكورہ شوری نے اس سے پہلے كہا تھا كہ نئے سربراہ كےانتخاب كےلیے آئندہ چھ ماہ میں اجلاس بلايا جائيگا۔ كليسا كےنگران سربراہ نے كہا : علاقائی شورای كا اجلاس عوام ،مذہبی شخصيات اور تمام پادريوں كی موجودگی میں شروع ہو گا۔ اور پھر پادريوں كی موجودگی میں آخر تك جاری رہے گا۔ كليسا كے سربراہ كےدفتر كی جانب سےاعلان كيا گيا ہےكہ سربراہ كے انتخاب میں تقريباً ۷۰۰ افراد شركت كریں گے۔ میٹروپولیٹن كريل، الكسی دوم كے انتقال كے بعد بطور نگران سربراہ منتخب ہوئے اور اميد كی جا رہی ہے كہ نئے سربراہ ہی منتخب ہوں گے۔ كريل اپنے دوٹوك لہجہ كی وجہ سے مشہور ہیں۔ اور اس سےپہلے روس كے ارتھڈكس كليسا كے تعلقات خارجہ كے سربراہ رہ چكے ہیں۔ عوام كريل كو كليسا كا نمائندہ چہرہ قرار ديتے ہیں۔ كيونكہ عام طور پر كليسا كی نمائندگی كے لیے وہی ٹيلی ويژن پر دكھائی ديتے ہیں۔
335600