بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' كی رپورٹ كےمطابق سعودی خبررساں ايجنسی" IINA" نے كہا ہے كہ اسلامی حجاب كے اس عالمی سيمينار میں مختلف مسلمان ممالك سےمسلمان خواتين نے شركت كی۔ مسلمانوں جوانوں كی عالمی تنظيم كے دفتری مدير " رجب نصار" نے اس حوالے سے كہا ہے كہ اس سيمينار میں بے پردگی كے منفی اثرات اور پردے كی شرعی ضرورت اور اس كے اسلامی معاشروں كی سلامتی اور ثبات میں كردار پر تبادلہ خيال كيا گيا۔ انھوں نے كہا كہ پردے كی پابندی عورت كی عفت اور وقار كی ضامن ہے اور اس سے مسلمان عورت كی فضليت اور اہميت میں بہت اضافہ ہوتا ہے۔ سينگال میں اسلامی حجاب كے اس عالمی سيمينار كا اہتمام مسلمان جوانوں كی عالمی تنظيم نے " دكار" میں كيا جس میں مختلف مسلمان ممالك كی خواتين نے شركت كی۔
336674