عراقی علماء كی لبنانی سياسی اور دينی رہنماوں سےملاقات

IQNA

عراقی علماء كی لبنانی سياسی اور دينی رہنماوں سےملاقات

سماجی گروپ: عراقی علماء كے ايك گروپ نے اتوار كے روز لبنان كے سياسی اور دينی رہنماوں سےملاقات كی اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خيال كيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق روزنامہ" المستقبل" نے لكھا ہے كہ عراقی علماء حزب اسلامی " الدعوۃٰ" كے ايك رہنما عبدالحليم الزہيری" كی قيادت میں لبنان آئے تھے۔ انھوں نے لبنانی وزير اعظم سنيورہ، قومی اسمبلی كے اسپيكر " نبیہ بری، لبنانی مفتی " محمد رشيد قبانی" اور لبنانی مجلس اعلی شيعہ كےسربراہ " عبدالا مير قبلان" سےملاقاتیں اور تبادلہ خيال كيا۔ الزہيری نے سنيورہ سے ملاقات میں عراق میں رو نما ہونے والے حالیہ واقعات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ عراقی قوم بھی امت اسلامیہ كا حصہ ہے جو جلد ہی اپنے عادی حالات پر آ جائے گی۔ عراقی وزير ثقافت نے اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر زور ديا اوردونوں ملكوں كو پيش آنے والے چيلنجز سے ملكر نمٹنے كا عزم دہرايا اور كہا كہ یہ ملاقات، لبنان اور عراق كے تاريخی اور تہذيبی تعلقات میں سنگ ميل ثابت ہو گی۔ اور اس سےدونوں ملكوں كے برادرانہ تعلقات میں اضافہ ہو گا۔

336356