فرانس كی مسجد میں آتشزدگی كے واقعہ پر وزارت خارجہ كا اظہار افسوس

IQNA

فرانس كی مسجد میں آتشزدگی كے واقعہ پر وزارت خارجہ كا اظہار افسوس

سياسی گروپ: ايران كی وزارت خارجہ كے ترجمان نے فرانس كے شہر ليون كے نواح میں واقع مسجد سينٹ پريسٹ میں آتشزدگی پر اظہار افسوس كرتےہوئے اس واقعہ كی شديد مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق وزارت خارجہ كے ترجمان حسن قشقاوی نےفرانس میں نسل پرستی كے نتيجہ میں ليون شہر كے نواحی علاقہ سنينٹ پريسٹ میں واقع مسجد كو آگ لگائے جانے كے واقعہ كی بھر پور مذمت كی ہے مسجد میں آتشزدگی كے نتيجہ میں قرآن مجيد كے كئی نسخے جل كر خاكستر ہوگئے ہیں ۔ وزارت خارجہ كے ترجمان نےكہا ہے كہ ہم توقع كرتےہیں كہ فرانس كی حكومت مسلمانوں كے مذہبی مقامات كی حفاظت كے سلسلہ میں خصوصی حفاظتی اقدامات كرے گی تاكہ اس قسم كے ناگوار حادثات دوبارہ وقوع پذير نہ ہوں۔
337720