بعض عرب حكومتیں نہیں چاہتیں كہ غزہ كی پٹی كا محاصرہ ختم ہو ۔ حزب اللہ لبنان

IQNA

بعض عرب حكومتیں نہیں چاہتیں كہ غزہ كی پٹی كا محاصرہ ختم ہو ۔ حزب اللہ لبنان

اعزازی نامہ نگار گروپ/امير حسين محمد حسينی: حزب اللہ نے كہا ہے كہ بعض عرب حكومتیں غزہ كےمحاصرہ كو جاری ركھنے میں اسرائيل كی ہم خيال ہیں اور فلسطينی مسلمانوں پر روز بروز بڑہتی ہوئی سختياں،فلسطينی قوم كو جھكانے میں امريكہ اور اسرائيل كی ناكامی كا ثبوت ہیں۔
(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا") المنار كی نيوز ويب سائٹ كے مطابق حزب اللہ كی مجلس عاملہ كے سربراہ " ھاشم صفی الدين" نے كہا كہ فلسطين میں ہمارے مسلمان بھائيوں پر روز بروز بڑہتی سختياں اور محاصرہ اس بات پر مجبور كرتے ہیں كہ ہم اپنی مجودہ پاليسيوں كو برقرار ركھیں۔ انھوں نے تاكيد كی كہ یہ سختياں اس بات كا ثبوت ہیں كہ امريكہ اور اسرائيل مل كر بھی فلسطينی قوم كے اداروں كو متزلزل نہیں كر سكے۔ انھوں نے غزہ كےمحاصرہ كے حوالے سے بعض عرب ممالك پر تنقيد كرتے ہوئے كہا كہ بعض عرب حكومتیں چاہتی ہیں كہ فلسطينی قوم اس محاصرہ كے نتيجہ میں گھٹنے ٹيك دے ليكن فلسطينی قوم كبھی بھی طاغوت كے سامنے سر نہ جھكائے گی۔ صفی الدين نے مزاحمت كے حوالے سے كہا كہ فقط مزاحمت ہی وہ ہتھيار ہے جس سے امريكہ اور اس كے حواريوں كو ہزيمت اٹھانا پڑے گی۔ انھوں نے اس بات پر بھی غصہ اور تعجب كا اظہار كيا كہ اسرائيلی فوج لبنان كےسرحدی شہر میں كيوں گھس آئی۔ یہ داراندازی نہ فقط خطرناك بلكہ لبنانی حكومت كی خود مختاری كو چيلنج ہے۔ ياد رہے كہ گذشتہ جمعہ كوبعض اسرائيلی فوجيوں نے دو لبنانی شہريوں كو بليدا كے نواحی علاقہ " زيتون" سے اغوا كر ليا تھا۔
338144