شہيد مغنیہ نے صیہونی طاقتوں كی كمر توڑ دی

IQNA

شہيد مغنیہ نے صیہونی طاقتوں كی كمر توڑ دی

سياسی گروپ: ايرانی صدر نےشہيد مغنیہ كے خاندان والوں سے ايك ملاقات میں كہا ہے كہ شہيد مغنیہ نے اسرائيل كی كمر توڑ دی ۔
(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا") صدارتی اطلاعاتی ويب سائٹ كے مطابق ايرانی صدر محمود احمدی نژاد نے ۲۴ دسمبر كو واضح كيا كہ آج ہزاروں لوگ شہيد مغنیہ راہ پر گامزن اور شہادت كے منتظر ہیں۔ انھوں نے شہداء كو زندہ و سعاد تمند اور انسانيت كے دشمنوں كو مردہ اور مستحق عذاب الہی قرار ديا اور كہا كہ آج عماد مغنیہ كا خون اسلامی مزاحمتی تحريك رگوں میں جوش مار رہا ہے۔ ايرانی صدر نے كہا شہدا كے خاندان ساری امت مسلمہ اور انصاف پسند طبقوں كے لیے افتخار كا باعث ہیں۔ شہيد مغنیہ كے خاندان نے اسلامی جمہوریہ ايران كی ساری دنيا اور بالخصوص فلسطينی مظلوم مسلمانوں كی حمايت پر شكریہ ادا كيا۔
338160